خود احتسابی کورس
اس دنیا میں سب سے قیمتی امانت انسان کی شخصیت ہے، اور آخرت میں کامیابی اسی پر منحصر ہے کہ انسان کس طرح کی شخصیت کے ساتھ اللہ کے سامنے پیش ہوتا ہے۔ خود احتسابی کورس اسی مقصد کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ انسان اپنی ذات کو سمجھ کر بہتر بنا سکے۔ یہ کورس محض معلوماتی نہیں، بلکہ عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ انسان اپنی شخصیت کو پاکیزہ بنا سکے اور مثبت طرزِ فکر اپنائے۔ اس کا مقصد اپنی اصلاح کی طرف توجہ دلانا ہے تاکہ قیامت کے دن ایک قابلِ قبول شخصیت کے ساتھ رب کے حضور پیش ہو سکیں۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
کورس کا دورانیہ 5 ہفتے ہے۔ روزانہ ایک مختصر اسپیچ پیش کی جاتی ہے جس میں اہداف واضح کیے جاتے ہیں، اور ساتھ عملی ٹاسک بھی دیئے جاتے ہیں تاکہ شرکاء سیکھے گئے نکات کو اپنی زندگی میں نافذ کر سکیں۔
