نبوت و رسالت کورس
نبوت و رسالت کورس دو اجزا پر مشتمل ہے۔
حصہ اول:
پہلے جز میں ان دلائل کو قرآن مجید کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے جو یہ اس حقیقت کو مسلمہ علمی اور عقلی پیمانے پر ثابت کرتے ہیں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے نبی اور رسول ہیں۔
حصہ دوم:
دوسرے کورس میں منصب نبوت و رسالت کے ان مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی گئی ہے جن کو قرآن مجید نے موضوع بنایا ہے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد نہ صرف رسالت پر آپ کا ایمان پختہ ہوجائے گا بلکہ اس باب میں ہر افراط و تفریط سے پاک ہوکر آپ اس ایمان پر کھڑے ہوں گے جو قرآن مجید بیان کرتا ہے اور جس کا ماننا نجات کے لیے ضروری ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس اپی آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد ،شرکاء کو کوئز(سوالات) کو آن لائن حل کرنا ہو گا، جس سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ / سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے ذیل میں بٹن پر کلک کریں