آخرت کے دلائل اوراحوالِ آخرت کورس
یہ کورس دس (۱۰) لیکچرز پر مشتمل ہے جس کی مدت ڈھائی ماہ ہے۔ اس کورس میں قرآن پاک میں بیان کردہ حقائق پر مبنی آخرت سے متعلق تصورات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کورس، حسب ذیل دوحصوں پر مشتمل ہے:
۱۔ آخرت کے دلائل( چھ لیکچرز)
۲۔ آخرت کی زندگی( چار لیکچرز)
حصہ اول ۔ دلائلِ آخرت:
آخرت اسلام کے تین بنیادی عقائد میں سے ایک عقیدہ ہے۔ اسلام میں تصور آخرت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ دیگر تمام مذاہب یا تو آخرت کا کوئی تصور نہیں رکھتے یا پھرانتہائی مبہم اور غلط فہمیوں پر مبنی تصور رکھتے ہیں۔ چنانچہ اسلام کی دعوت کا طرہ امتیاز عقیدہ آخرت کی تفصیلات اور اس کے دلائل کا بیان ہے۔ اس کورس میں ابو یحیی صاحب نے قرآن مجید کے ان دلائل کو ایک عقلی اور منطقی ترتیب سے قرآن مجید کے طالب علموں کے لیے پڑھادیا ہے۔
حصہ دوم۔ آخرت کی زندگی:
آخرت کی زندگی پر پختہ ایمان سے ہم اپنی موجودہ زندگی کی اصلاح کر سکتے ہيں ؛یہ ہمیں ایسی زندگی بسر کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہےجس سے ہماری اُخروی زندگی آرام دہ اور پرُ سکون ہو سکتی ہے ۔قیامت کے دن کے احتساب کا خوف ایک واحد عنصر ہے جو کہ پوری دنیا میں بنیادی طو رپر اخلاقی اور مذہبی تبدیلی لا سکتا ہے۔اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں اُخروی زندگی کو بیان کیا گیا ہے اورانسان کو اس اُخروی زندگی کے لئے تیاری کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جیسا کہ قرآن پاک میں جگہ جگہ بیان کیا گیا ہے۔اس کورس میں اس عقیدے کی ضرورت منطقی انداز میں بیان کی گئی ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس اپی آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد ،شرکاء کو کوئز(سوالات) کو آن لائن حل کرنا ہو گا، جس سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ / سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے ذیل میں بٹن پر کلک کریں