موبائل فون میں قرآن و حدیث کو رکھنا ۔ ابویحییٰ
سوال: کیا حدیث اور قرآن کو موبائل میں محفوظ کیا جاسکتا ہے(باقی تمام پیغامات کی موجودگی میں) کہ نہیں؟ (ذیشان شمیم)
جواب: اچھائی برائی کو ختم کرتی ہے۔ برائی کی وجہ سے اچھائی کا ختم کرنا درست نہیں۔ موبائل کی میموری کی طرح ذہن کی میموری میں بھی اچھی بری سب باتیں ہوتی ہیں۔ بری باتوں کی وجہ سے کسی کو اچھی باتیں نہ سوچنے کا مشورہ نہیں دیا جائے گا۔ کوشش کیجیے کہ اپنے موبائل فون میں صرف اچھی اور مباح باتیں رکھیے۔ بری باتوں کی وجہ سے اچھی باتیں نہ چھوڑیے۔