ایمانیات کورس – نجات کا راستہ سیریز
اس دنیا میں ہم آزمائش اور امتحان کی غرض سے آئے ہیں اور یہاں کی زندگی کا اہم مقصد آخرت میں نجات پانا ہے۔
نجات کا راستہ کورس اس راستے کا بیان ہے جو ہمیں آخرت کی فلاح کی رہنمائی دیتا ہے۔یہ کورس کوئی معلوماتی نوعیت کا کورس نہیں بلکہ اس کورس کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم نجات کا راستہ سمجھ لیں جو قرآنِ مجید میں بیان ہوا ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے، کیونکہ اسکے سوا نجات کا کوئی راستہ نہیں۔
اس پہلو سے اس کورس کی بڑی اہمیت ہے کہ یہ دین کے بارے میں جتنی بھی گفتگو ہوتی رہتی ہے ان سب سے ان شاء اللہُ العزیز بے نیاز کرکے قرآن مجید کے پیغام کا جو خلاصہ ہے آپ اس تک با آسانی پہنچ جائیں گے۔ تو اگر دلچسپی نجات سے ہے، دلچسپی جنت کے بلند درجات سے ہےتو پھر اس کورس سے زیادہ اہم کوئی کورس نہیں ہو سکتا۔
کورس کرنے کا طریقہ کار:
کورس کا دورانیہ 2 ماہ ہے، کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس اپی آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد،شرکاء کوکوئز(سوالات) آن لائن حل کرنے ہونگے، جن سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ /سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں