Take a fresh look at your lifestyle.

اعمال صالح کورس پارٹ 1 – نجات کا راستہ سیریز

ایمان کے بعد نجات کا دوسرا مرحلہ عمل صالح ہے۔ ایمان بیج ہے، اور عمل صالح وہ شجر ہے جو اسی بیج سے پھولتا پھلتا ہے۔ قرآن نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ فلاح صرف ایمان سے نہیں بلکہ ایمان کے ساتھ نیک اعمال سے ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ "نجات کا راستہ” کے اس دوسرے حصے میں ہم دیکھیں گے کہ نجات کا سفر کیسے عملی زندگی میں ڈھلتا ہے۔

اعمال صالح کورس پارٹ 1

یہ کورس بارہ (12) لیکچرز پر مشتمل ہے جس کی مدت تقریباً تین (3) ماہ ہے۔ اس کورس میں قرآن و سنت کی روشنی میں نجات کا دوسرا اہم مرحلہ یعنی عمل صالح بیان کیا گیا ہے۔ ایمان کے بعد انسان کی حقیقی کامیابی کا انحصار نیک اعمال اور نفس کی پاکیزگی پر ہے۔ یہی اعمال انسان کو آخرت کی فلاح اور جنت کی راہوں تک پہنچاتے ہیں۔
یہ کورس حسبِ ذیل دو حصوں پر مشتمل ہے:

  • ایمان (6 لیکچر)
  • شکر (6 لیکچر)

حصہ اوّل: ایمان

ایمان دل کی گہرائیوں میں اتر جانے والی کیفیت ہے جو انسان کے قول و فعل میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس حصے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایمان محض ایک نظریہ نہیں بلکہ ایسی کیفیت ہے جو انسان کی شخصیت اور کردار کو بدل دیتی ہے۔ یہی ایمان عمل صالح کی بنیاد ہے۔

حصہ دوم: شکر

شکر ایمان کے بعد بندگی کا سب سے نمایاں اظہار ہے۔ اس حصے میں بتایا گیا ہے کہ اللہ کی بے شمار نعمتوں کو پہچاننا اور ان پر شکر ادا کرنا کس طرح انسان کی زندگی کو سنوارتا ہے، اور یہ عمل کس طرح محبت، اطاعت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ بنتا ہے۔

کورس کرنے کا طریقہ کار

کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس ایپ آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد ،شرکاء کو کوئز(سوالات) کو آن لائن حل کرنا ہو گا، جس سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ / سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں