اسٹریس مینجمنٹ کورس
مسائل و مشکلات انسانی زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔ اسی طرح غم ،مایوسی، محرومی اوراندیشے بھی انسان کو ہمیشہ گھیرے رکھتے ہیں۔ ایک طرف یہ حقائق ہماری زندگی کو اسٹریس سے بھردیتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے اپنے بعض غلط رویے اس دباؤ یا اسٹریس کو بڑھاتے ہیں۔انسان اس اسٹریس کو قابو میں کرنے اور مسائل ومشکلات کے ساتھ جینے کا فن نہ جانتا ہو تو رفتہ رفتہ یہ اسٹریس انسان کا سب سے بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور اس کی صحت ،تعلقات ،احساسات اور زندگی سب کو متاثر کرتا ہے۔
اسٹریس مینجمنٹ کا یہ کورس آپ کو اسٹریس کے ساتھ زندہ رہنے کا فن سکھائے گا اور زندگی کی پریشانیوں،مشکلات، غم و الم اور فکرو اندیشے سے پیدا ہونے والی مسائل سے انسان کو نبرد آزما ہونے میں مدد دے گا۔9 لیکچزر پر مشتمل یہ کورس آپ کی زندگی سے فکر وپریشان کو دور کرنے کا ضامن تو نہیں مگر ان کے باوجود خوشی اور سکون کی زندگی کا ضامن ضرور ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس اپی آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد ،شرکاء کو کوئز(سوالات) کو آن لائن حل کرنا ہو گا، جس سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ / سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے ذیل میں بٹن پر کلک کریں
- 1 STRESS MANAGEMENT Course Part 1 - ABU YAHYA - INZAAR 26:09
- 2 STRESS MANAGEMENT Course Part 2 - ABU YAHYA - INZAAR 27:08
- 3 GHAM AUR PARESHANI SE BACHNE KA TARIKA - STRESS MANAGEMENT Course Part 3 - ABU YAHYA - INZAAR 22:27
- 4 GHAM AUR PARESHANI KI WAJAH - STRESS MANAGEMENT Course Part 4 - ABU YAHYA - INZAAR 24:28
- 5 ZINDAGI ME KHUSHI AUR SUKOON - STRESS MANAGEMENT Course Part 5 - ABU YAHYA - INZAAR 28:49
- 6 ZEHNI SAKOON - STRESS MANAGEMENT Course Part 6 - ABU YAHYA - INZAAR 20:56
- 7 KAMYAB ZINDAGI - STRESS MANAGEMENT Course Part 7 - ABU YAHYA - INZAAR 21:49
- 8 ZEHNI SUKOON Aur ALLAH se TALUQ - STRESS MANAGEMENT Course Part 8 - ABU YAHYA - INZAAR 17:27
- 9 KAAM KE STRESS SE KAISE BACHEN - STRESS MANAGEMENT Course Part 9 (Last Part) - ABU YAHYA - INZAAR 17:11