توحید کورس
یہ کورس اُنیس (19) لیکچرز پر مشتمل ہے جس کی مدت پانچ ماہ ہے۔ اس کورس میں قرآن پاک میں بیان کردہ حقائق پر مبنی وجود باری تعالیٰ اور توحید سے متعلق تصورات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کورس حسب ذیل چار حصوں پر مشتمل ہے:
۱۔ قرآن کا ربّانی انسان (پانچ لیکچرز)
۲۔ وجودِ باری تعالیٰ (چار لیکچرز)
۳۔ توحید کے دلائل (چھ لیکچرز)
٤۔ تصورِ توحید (چار لیکچرز)
حصہ اول ۔ قرآن کا ربّانی انسان:
کورس کے اس حصے میں ہم قرآن مجید میں بیان کردہ اُن خصوصیات اور صفات کا مطالعہ کریں گے جو ایک بندہ مومن کو اس کے رب سےقریب کرنے والی اور خُداسے ان کازندہ تعلق قائم کرنے والی ہیں۔یہ خصوصیات نہ صرف ہمیں اپنے رب سے قریب کریں گی بلکہ ایک اعلیٰ انسان بننے میں بھی ہماری مدد گار ثابت ہوں گی۔
حصہ دوم ۔ وجود باری تعالیٰ:
انسان ہر وقت اللہ کا محتاج ہے۔انسان کو اللہ کے شعور کے ساتھ پیدا کیا گیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وحدانیت شرک میں تبدیل ہو گئی۔ ابو یحییٰ صاحب نے تاریخ کا کھوج لگا تے ہوئے شرک،دہریت، سوشلزم اور فلاسفی کی تواریخ کا کھوج لگا تے ہوئے اپنے انداز میں وجود باری تعالیٰ کو ثابت کیا ہے۔
حصہ سوم ۔ توحید کےدلائل:
توحید دین کا بنیادی عقیدہ ہے۔ ایک خدا پر ایمان لانا اور اس کی بندگی کرنا دین کی بنیادی دعوت ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اس دعوت کو بیان ہی نہیں کیا بلکہ وہ تمام عقلی اور فطری دلائل تفصیل سے بار بار بیان بھی کیے ہیں جو اس دعوت کو ہر معقول اور سلیم الفطرت انسان کے لیے ایک قابل قبول عقیدہ بنادیتے ہیں۔ یہ دلائل جو پورے قرآن میں بکھرے ہوئے ہیں، ابو یحیی صاحب نے ان کو ایک کورس کی شکل میں مرتب کردیا ہے۔
حصہ چہارم ۔ تصورِ توحید:
کورس کے اِس حصہ میں ابو یحییٰ صاحب نے اللہ تعالیٰ کا تعارف ایک منفرد اَنداز میں کروایا ہے اور یہ حصہ چار لیکچرز پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ کا تعارف اس کی صفات کے ذریعے سے، اللہ تعالیٰ کی سنن اور حکمتیں جو پوری کائنات میں پھیلی ہیں اور وہ حکمتیں جو انسانوں کے ساتھ معاملات کرنے میں کارفرما ہیں ، ان کو قرآن ِپاک کی روشنی میں بہترین طریقے سےبیان کیا گیا ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
کورس کے تمام لیکچرز ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ واٹس اپی آن لائن شئیر کئے جائیں گے۔ہر لیکچر کو سننے کے بعد ،شرکاء کو کوئز(سوالات) کو آن لائن حل کرنا ہو گا، جس سے آپ لیکچر کے اہم نکات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای ۔سرٹیفکیٹ / سرٹیفکیٹ بھی جاری کيے جائیں گے۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں