قرآن کا مطلوب انسان کورس
قران کا مطلوب انسان کورس تئیس (23) لیکچرز، دو حصوں پر مشتمل ہے ہر حصے کا دورانیہ تین (3) ماہ ہے۔ اس کورس میں ابو یحییٰ صاحب نے قرآن پاک کے اہم موضوعات جیسا کہ ان کی کتاب’’ قران کا مطلوب انسان‘‘ میں دیا گیا ہے ،پرروشنی ڈالی ہے۔ یہ ایک تربیتی نوعیت کا کورس ہےجس کا مقصد انسان کی شخصیت اور کردارکو قرآن پاک کے اصل احکام کے مطابق ڈھالنا ہے۔ یہ لیکچرز قرآن پاک میں بیان کردہ بنیادی شرائط کا احاطہ کرتے ہیں جن پر ہر شخص کی جانب سے جنت میں داخل ہونے کے لئے عمل کیا جانا لازم ہے؛ یعنی مذہب کے وہ معروفات اور منکرات جن پر کسی بھی شخص کی اُخروی زندگی میں کامیابی اور ناکامی کا انحصار ہے۔ یہ قرآن پاک کے بنیادی ا حکام ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان عالم آخرت میں کامیاب ہو سکتا ہے۔لہذا ،ہر انسان کو اس دنیا میں بذات خود مشاہدہ باطن کرنے سے منصفانہ تشخیص میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں ہر انسان مطلوبہ معیار کے مطابق اپنی اصلاح کر سکے گا ۔
کورس کرنے کا طریقہ کار
مختلف موضوعات پر مختصر تقریروں کے ساتھ ان لیکچرز کو ہفتہ وار بذریعہ واٹس ایپ گروپ آن لائن شئیر کیا جاتا ہے۔ مشاہدہ باطن کا طریقہ وضع کرنے کی غرض سے ابو یحییٰ صاحب نےشرکاء کے لئے بذات خود اپنی شخصیت کا تجزیہ لینے کے لئےایک Identification Form تیار کیا ہے۔اس – فارم کو پرُ کرکے شرکاءاپنی کوتاہیوں کی شناخت کر سکتے ہیں ، اور دوران ِکورس باقاعدگی سے اپنی غلطیوں کا معائنہ کر سکتے ہیں اوراپنی اصلاح کر سکتے ہیں ۔ کورس کے اختتام پر ، کامیابی کی صورت میں شرکاء کو ای۔ سرٹیفکیٹ/سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔
نوٹ: حصہ دوم وہی شرکاء کرسکیں گے جنہوں نے حصہ اوّل مکمل کیا ہوگا۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں۔