پسند کی شادی ۔ ابویحییٰ
سوال: میرا نام ذیشان ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا شادی کے سلسلے میں اپنی پسند کا اظہار کیا جاسکتا اور گھر والوں کو اپنی پسند بتائی جاسکتی ہے۔ تاکہ وہ اِس بارے میں سوچیں؟ (ذیشان)
جواب: شادی عمر بھر کا بندھن ہے۔ اسے پسند کے ساتھ ہی ہونا چاہیے۔ کامیاب شادی کے لیے فریقین کی رضامندی اور ان کے والدین کی سرپرستی کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے والدین کو اپنی پسند سے مطلع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔