مرنے کے بعد روح کا مقام ۔ ابویحییٰ
سوال: کیا روح زمین پر مرنے کے بعد بھی ہوتی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ روح زمین پر بھٹکتی ہے اور کچھ لوگ اس پر یقین نہیں کرتے (ذیشان شمیم)
جواب: مرنے کے بعد روح کے بھٹکتے رہنے کا کوئی ذکر قرآن و حدیث میں نہیں۔ قرآن پاک میں موت کے بعد دوبارہ قیامت کے دن اٹھنے کے وقفے کے درمیان کے عرصے کو ایک ’برزخ‘ یعنی پردے سے تعبیر کیا گیا ہے،(مومنون100:23)۔ اس کی حقیقی نوعیت ہم متعین نہیں کرسکتے۔