سلسلہ روز و شب
منتخب علمی،فکری،تذکیری مضامین کا مجموعہ
علامہ اقبال کی نظم مسجد قرطبہ کو اردو زبان کا تاج محل کہا جاتا ہے۔ اس نظم کا آغاز سلسلہ روزوشب کی ترکیب سے ہوتا ہے۔ وہاں اس ترکیب سے انھوں نے جہان معنی کی جو دنیائیں تخلیق کی ہیں، ان کے بیان کا یہ موقع نہیں، مگر اس بندہ عاجز نے اس ترکیب کو جس پس منظر میں لیا ہے وہ یہ ہے کہ زندگی کے گزرتے روز وشب میں وہی ایام بامعنی ہیں جو دنیا وآخرت کی فلاح کی تلاش میں گزریں۔ اور اس سے زیادہ بامعنی کام کیا ہوسکتا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں کو جن گرہوں نے بند کر رکھا ہو، ان کو کھولنے کی سعی کی جائے۔
چنانچہ اسی پس منظر میں اپنے رسالے انذار میں سلسلہ روزوشب کے عنوان سے وہ مضامین لکھے گئے جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے فکر وعمل کی ایسی ہی گرہوں کو کھولنے کی ایک طالبعلمانہ کاوش تھے۔ ان میں سے کچھ منتخب مضامین قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔ ان مضامین سے اگر کسی کے فکرو عمل کی کوئی گرہ کھل جاتی ہے تو یہ میرے لیے توشہ آخرت ہو گا۔
کتاب "سلسلہ روز و شب” حاصل کریں
- پوری دنیا میں کسی بھی جگہ گھر بیٹھے یہ کتاب حاصل کرنے کے لیے ذیل میں ‘کتاب آرڈر کریں’ کے بٹن پر کلک کریں۔
- اگر آپ "سلسلہ روز و شب” کی الیکٹرانک کاپی ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم نیچے دیے گئے "کتاب ڈاؤن لوڈ کریں” کے بٹن پر کلک کریں۔
- انذار کی تمام کتابیں تجارتی پہلو سے بہت منفعت بخش ہیں لیکن دعوتِ دین کے جذبے سے یہاں فری ڈاؤن لوڈ کے لیے رکھ دی گئی ہیں، لیکن دعوتِ دین کے اس کام کو آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس تعاون کے لیے آپ کم سے کم رقم بھی Donations یا عطیہ دے کر اپنے لیے آخرت کے اجر کا سامان کر سکتے ہیں.