Take a fresh look at your lifestyle.

انسان کی کہانی ۔ ابویحییٰ

محترمی و مکرمی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ کی خدمت میں *انذار* کے تحت تیار کی گئی ڈاکومنٹری **’’انسان کی کہانی‘‘** پیشِ خدمت ہے۔

اس ڈاکومنٹری میں ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دینِ اسلام کی حقانیت کے عقلی اور فطری دلائل کو قرآنی داستانوں کے پس منظر میں اس اسلوب کے ساتھ پیش کیا جائے کہ وہ عام لوگوں کے لیے بھی بامعنی اور دل چسپی کا باعث بنیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الحاد اور شرک کے مقدمات کا مدلل اور بھرپور رد پیش کرتے ہوئے دینِ اسلام کے ایمانیات اور اخلاقی تقاضوں کا جامع تعارف بھی کروایا گیا ہے۔

آج کے دور میں، جب کتب بینی کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے، علمی موضوعات میں عمومی دل چسپی ماند پڑ چکی ہے اور ہماری نئی نسل کو الحاد اور انکارِ خدا جیسے فکری چیلنجز کا سامنا ہے، یہ ڈاکومنٹری وقت کی ایک اہم اور ناگزیر ضرورت ہے۔

فلم اور ٹیلی وژن کے شعبے سے وابستہ جن ماہرینِ فن نے اس منصوبے کا مشاہدہ کیا ہے، ان کی رائے کے مطابق یہ کام عالمی سطح کے معروف معیارات پر پورا اترتا ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق یہ عالمِ اسلام کی جانب سے اپنی نوعیت کی ایک اولین سنجیدہ کاوش ہے، جو دورِ جدید میں عالمی سطح پر اسلام کے تعارف، فروغ اور دفاع کے لیے، ان شاء اللہ، ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو گی۔
 

Playlist of Season 1:

Playlist of Last Season: