Take a fresh look at your lifestyle.

تعارف -انذار

تعمیر شخصیت ۔ کامیاب زندگی کے لئے
…………………………………
انذار ایک تربیتی اور اصلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد لوگوں میں اعلیٰ سیرت و شخصیت کی تعمیر ہے تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیاب زندگی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے انذار کے پیش نظر لوگوں میں ایمان، اخلاق، صبر، علم، تحقیق، معقولیت، مثبت انداز فکر اور حیا جیسی اعلیٰ صفات وخصوصیات کو فروغ دینا ہے۔ انذار کا طریقہ کار دعوت،تعلیم اور تربیت پرہے۔ ہمارے تمام تصنیفی اور تدریسی کام اسی پس منظر میں کیے جاتے ہیں۔

انذارکے پیش نظر جو اہم کام ہیں وہ درج ذیل ہیں

۔ تحریر وتقریر کے ذریعے سے ایمان و اخلاق کی دعوت ،اعلیٰ اقدار کا فروغ اور معاشرے کی تربیت

۔ تمام دستیاب ذرائع ابلاغ اور میڈیا کو استعمال کرتے ہوئےخالق اور مخلوق کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کرکے انہیں پاکیزہ اور مفید انسان بنانا۔ جذباتی پن اور تواہم پرستی کے بجائے حلم، صبر اور معقولیت کی بنیاد پر انفرادی اور اجتمائی مسائل کو حل کرنے کا طریقہ سکھانا۔سطحی انداز فکر کے بجائے تحقیقی اور علمی انداز میں معاملات کو دیکھنے کی تربیت کرنا۔
جو تعلیمی وتربیتی پروجیکٹس ہمارے پیش نظر ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

۔ اسلام کی دعوت ایمان اور دلائل کا تدریسی طریقے پر مطالعہ
۔اخلاقیات اور اعمال صالح کی تعلیم و تربیت اور ان کی بنیاد پر ذاتی اصلاح
۔ شریعت کی تعلیم
۔ انسانی شخصیت کی تربیت کرکے اسے مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے یعنی کرائسز منجمنٹ کا فن سکھا یا جائے۔
۔ سیلف منجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر فرد کی زندگی میں بہتری لانے اور دیگر لوگوں کے ساتھ بہتر انداز میں معاملہ کرنے کا فن سکھایا جائے۔
۔ بچوں اور نوجوانوں کی مبنی بر اقدار تعلیم و تربیت
۔ خواتین کی تربیت و اصلاح کا خصوصی تربیتی پروگرام

اس حوالے سے ہم مختلف تعلیمی کورسز کا انعقاد کرتے ہیں اور فکری اور تربیتی لٹریچراور آڈیو وڈیو مواد تیار کرتے ہیں۔ اس کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو کر ایک باشعور انسان اور دردمند مسلمان ہونے کی ذمہ داری پوری کیجئے۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے۔